ڈیرہ مرادجمالی ۔ نصیرآبادمیں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے، ایس ایس پی نصیرآباد

منگل 21 مئی 2019 17:31

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرنے کہا ہے کہ نصیرآبادمیں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ضلع بھر میں پولیس کو مکمل الرٹ کرکے مقدمات میں مطلوب افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے دوروز میں مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن قتل، رہزنی، چوری اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں سمیت19 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے چھالیہ، پان پراگ، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ان خیالات کااظہار انہوں نے صدر پریس کلب ڈیرہ مرادجمالی ولی محمدزہری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں پریس کلب کے سینئر نائب صدر عزیز گل ساسولی ،اور محمد ایوب کھوسہ شامل تھے اس موقع پر اے ایس پی ڈیرہ مرادجمالی سرکل فہد کھوسہ،سابق وائس چیئرمین رانا خان مغیری،حاجی منظور منگی،لیاقت مستوئی ،غلام علی ابڑو بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہاکہ قیام امن ہم سب کی ضرورت ہے جس کے لیئے پولیس اپنا کام کررہی ہے تمام پولیس تھانہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ دو روز میں سی آئی اے پولیس سمیت سٹی، صدر، شہید عزیز بلو نوتال، اور خان کوٹ پولیس نے اپنے علاقوں میں کامیاب کاروائیاںکرتے ہوئے مجموعی طور پر اشتہاری ملزمان سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مسروقہ موٹرسائیکل، 2 وٹز نان کسٹم پیڈ کاریں اور دیگر سامان برآمد کرلئے عرفان بشیر نے کہا کہ جو پولیس آفیسر اچھا کام کرے گا اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی فرائض منصبی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے ایسے آفیسران یا اہلکاران کی پولیس محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں