ڈیرہ مرادجمالی۔حکومت نظام تعلیم میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،حاجی محمد خان لہڑی

بدھ 11 ستمبر 2019 18:27

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کااچانک جعفرآباد اورضلع صحبت پور کے مختلف اسکولز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ اللہ یار، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈیرہ اللہ یار، بوائزہائی اسکول ڈرگی، گرلزمڈل اسکول ڈرگی، بوائز ہائی اسکول صحبت پور پورگرلز ہائی اسکول ہائی اسکول بھنڈ کا دورہ کیا اور 30 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ کھوسہ اور ڈسڑکٹ آفیسر ایجوکیشن نصیرآباد بختیاراحمد مری سمیت دیگرآفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی کسی کو بچوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے نہیں دیاجائیگا محکمہ میں غیرحاضر اساتذہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں