نصیرآباد۔حادثات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 13 ستمبر 2019 23:13

نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کے زیر صدارت ہائی وے روڈ پر ہونے والے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضائع کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہائی وے طارق خلجی، ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر اور ایس پی ہائی وے عبدالعزیز سرپرہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئے روز ہائی وے پر ہونے والے حادثات کے روک تھام اور ان کے حوالے سے در پیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی اور ڈی آئی جی ہائی وے طارق خلجی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر اوور لوڈنگ،اور کراسنگ اور اوور اسپیڈ کی وجہ سے حاثات رونما ہوتے ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہائی وے پولیس کی جانب ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے چھتوں پر نصب شدہ جھنگلے و دیگر اوو لوڈنگ کے ذرائع کو ختم کرکے اوور اسپیڈ پرہزاروں روپے کے چالان کئے گئے ہیں۔ تاہم محدود وسائل اور ضروری آلات نہ ہونے کے باعث اوور اسپیڈنگ پر خاطر خواہ کنڑول نہ ہونے کے باعث حادثات پیش آ رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی ہائی وے نصیر آباد کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ میٹنگ کرکے ہدایت جاری کریں کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو تلقین کریں کہ وہ اوور اسپیڈنگ اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں بصورت دیگر ہیوی چالان کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں