پولیس کارروائیاں، روپوش اور منشیات فروش گرفتار

ہفتہ ستمبر 17:25

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) مختلف کارروائیوں میں ایک روپوش اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا۔ سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی کی سربراہی میں سب انسپکٹرز نصراللہ ابڑو، داد محمد بھنگر اور ہیڈ کانسٹیبل جاڑہ خان جویا پر مشتمل پولیس ٹیم نے دو مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

مکہ ہوٹل کے قریب ایک کیبن پر چھاپہ لگا کر چرس برآمد کرکے منشیات فروش شاہد شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔دوسری کارروائی میں پولیس کو مطلوب روپوش ملزم عطاء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نصیرآباد پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

نصیر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments