تعلیم کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے سے شعبہ تعلیم بہتر سے بہتر ہونے لگی ہے، حاجی محمد خان لہڑی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 19:15

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے اہم اقدامات اٹھانے سے صوبے میں شعبہ تعلیم بہتر سے بہتر ہونے لگی ہے سرکاری تعلیمی اداروں پر طلبہ اور ان کے والدین کا اعتماد بحال رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حکومت تعلیم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے تاکہ نسل نو جدید سائنسی علوم سے آراستہ ہوکر آنے والے چیلنجوں کا قلم اور کمپیوٹر سائنس کے ذریعے مقابلہ کرسکیں اور کہا کہ ان خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وزیر اعلی جام کمال خان کی قائدانہ صلاحیتوں سے صوبے میں جہالت کو مٹانے کے لئے علم کی روشنی کو بڑھانے کے لئے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کتب اور دیگر ضروری ریڈنگ اور رائیٹنگ کے سامان کی فراہمی سے غریب اور نادار طلبہ کو آسانی سے علم حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کو سرکاری آفیسران دورہ کرکے تعلیمی اداروں کے مسائل سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں تعلیم یافتہ لوگوں کی کوئی بھی کمی نہیں ہے حکومت بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کو میرٹ پر سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے تمام خالی آسامیوں کو پر کرے گی تاکہ جلد سے جلد صوبے میں تعلیم میں جو کمی اور خلا ہے ان کو جلد سے جلد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں