کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم لہڑی ہاوس ڈیرہ مرادجمالی میں ریلی

جمعہ 11 اکتوبر 2019 20:54

ٍنصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2019ء) کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت میں لہڑی ہاوس ڈیرہ مرادجمالی سے ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی قومی شاہراہ بازار کا گشت کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب اللہ چوک پر پہنچی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر ہماری شہ رگ ہے کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ مودی سرکار نے طاقت کے نشے میں آرٹیکلز370 اور 35۔

(جاری ہے)

اے کے خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اس غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتاہے ببھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکارکا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگابھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہوگا عالمی برادری کو اب ہر صورت میں بیدار ہونا پڑے گااور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگاانہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے گھناونے اقدامات کرکے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم بنادیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہیںجنگی جنون میں مبتلاء مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داو پر لگادیا ہے اور بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوگئی ہے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن اور بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں