رہنما پیپلزپارٹی نصیرآباد میر بلال خان عمرانی کا بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے طالبات کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی مذمت

منگل 15 اکتوبر 2019 23:09

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نصیرآباد کے رہنما میر بلال خان عمرانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے انتظامیہ کے طالبات کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے اور اس طرح واقعات رونما ہونا قبائلی واسلامی روایات کی منافی ہے بلوچستان حکومت فوری طورپر واقعے کی تحقیقات کرے اگر بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ پرالزامات سچ ثابت ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اپنے جاری کردہ بیان میں میر بلال خان عمرانی نے کہا کہ انتہائی دکھ ہوا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں اس طرح واقعات رونما ہوسکتے ہیں توپھر ہمیں شرم سے ڈوب کر مرنا چاہیے کہ بلوچستان کے واحد تعلیمی ادارہ ہونے کے باوجود اس طرح واقعات رونما ہونا پشتون بلوچ روایات کے منافی ہے بلوچستان یورنیوسٹی کے انتظامیہ نے پشتون بلوچ اور اسلامی روایات کو پامال کرتے ہوئے جو حرکات کی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے اور فوری طور پر جو خبر سامنے آئی ہے ان کی انکوائری ہونی چاہیے اگریونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے الزامات ثابت ہوئے تو واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کر کے عوام کے سامنے تمام محرکات کوسامنے لا یا جائے پیپلزپارٹی کسی بھی صورت اس واقعے پر خاموش نہیں رہے گی بلوچستان پہلے ہی پسماندگی کا شکار رہا ہے اب جس طرح یونیورسٹی سے متعلق جو خبریں آرہی ہیں اس کا گورنر بلوچستان اور حکومت فوری طور پر نوٹس لے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں