نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن،چوری ڈکیتی سمیت وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 17 فروری 2020 18:11

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر منشیات اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری میر حسن پولیس کی کامیاب کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کا عمل جاری۔

(جاری ہے)

پویس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ڈی ایس پی سرکل چھتر غلام حیدر پیچوہا کی سربراہی میں میر حسن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر گوٹھ شاہ ڈپ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھاپے کے دوران چوری ڈکیتی سمت دیگر وارداتوں میں ملوث اور مقدمات میں مطلوب ملزم علی جان عرف خاندو کو گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں