نصیر آباد۔ نصیر آبادسول ہسپتال علاج معالجہ اور ادویات کی مفت فراہمی کو تسلی بخش بنادیا گیا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

پیر 17 فروری 2020 22:02

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) نصیرآباد کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایاز احمد جمالی نے کہاھے کہ سول ہسپتال میں عوام کو صحت کے شعبے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر علاج معالجہ اور ادویات کی مفت فراہمی کو تسلی بخش بنادیا گیا ہے ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھنے پر خصوصی توجہ دی جاری ہے جبکہ روزانہ 12 سو سے زائد او پی ڈی کے کیس نمٹائے جاتے ہیں یہ بات انہوں نے نیشنل بنک آف پاکستان ریجن سبی کے جنرل منیجر عبدالمجید عمرانی کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے او پی ڈی سینٹر، وارڈز، ڈینٹل ہسپتال، نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ، ایل آر بی ٹی سینٹر کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ایم ایس ڈاکٹر ایاز احمد جمالی نے وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت کے علاوہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو علاج معالجہ کی ہرمکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی دی، ڈاکٹر ایاز احمد جمالی نے بتایا کہ ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹر صاحبان اور پیرا میڈیکل اسٹاف شفٹ وائز 24 گھنٹے عوام کو علاج معالجہ میں سہولیات کی فراہمی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ سول ہسپتال میں او پی ڈی کے علاوہ شعبہ ایمرجنسی ٹراما سینٹر، ڈینٹل ہسپتال، اور گینالوجی کے شعبے میں بھی روزانہ بڑی تعداد میں او پی ڈی نمٹانے کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مصروف عمل ہیں جبکہ نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی تمام علاج معالجہ کا خصوصی انتظام اور جدید ٹیکنولوجی سے لیس تمام سہولیات فراہم کی جاری ہیں ڈاکٹر ایاز احمد جمالی نے مزید بتایا کہ نصیرآباد ہسپتال کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ڈینٹل شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری کی سہالیات فراہم کی گئی ہے جوکہ ملک بھر میں بہت کم ایسی سہولت دستیاب ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان محکمہ صحت کے ساتھ اوچ پاور پلانٹ ایڈمنسٹریشن ڈیرہ مراد جمالی نے بھی صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کئے ہیں سہولیات کی فراہمی سے تمام انے والے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں