نصیر آباد، لہڑی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ کے تصفیہ کیلیئے خانگی جرگہ کا انعقاد

پیر 1 جون 2020 22:48

نصیر آباد۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی میں لہڑی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں(لٹھاڑی) اور(پیروشزہی) کے مابین چلنے والی دیرینہ تنازعہ کے تصفیہ کے لیے ایک خانگی جرگہ منعقد ہوا جس میں دونوں ذیلی شاخوں کے قبائلی عمائدین معززین اورمعتبرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ فریقین کے دلائل سنے گئے اور طویل گفت وشنید کے بعد فیصلہ سنایا گیا دونوں ذیلی شاخوں کے فریقین نے جرگہ کے ذریعے ہونے والے فیصلہ کو تسیلم کرتے ہوئے آپس کی دیرینہ رنجشوں کوختم کرکے آپس میں شیروشکر ہوگئے ۔

سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے جرگہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لہڑی قبیلے سمیت دیگر اقوام کو بھی چاہیے کہ وہ بھائی چارے کو فارغ دینے اورمستقبل کے اپنی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی تمام ترقبائلی تنازعات کو ختم کرکے باشعورقومیں ہونے کاثبوت دیں کیونکہ موجودحالات ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ امن کے بغیر قوموں کی تعمیروترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے ، لہڑی قبیلے کے دونوں ذیلی شاخوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے آج اپنی اخلتلافات کو ختم کرکے تاریخی کرداراداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں