صحبت پور کے علاقے میں ایک شخص نے خود کشی کرلی

بدھ 3 جون 2020 20:17

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) صحبت پور کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی ۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صحبت پور کی حدود گوٹھ نصیر کھوسہ میں علی مراد کھوسہ نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے تاہم خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں