ڈیرہ مرادجمالی ، و روزقبل پر اسرار طور پر لاپتہ شخص کی گولیاں لگی نعش جنگل سے بر آمد

ہفتہ 16 جنوری 2021 22:44

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) ضلع کچھی کے علاقے سنی لیویز تھانہ کی حدود سے دو روزقبل پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کی گولیاں لگی نعش جنگل سے بر آمد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کچھی کے علاقے سنی لیویز تھانہ کی حدود سے میر مجیب الرحمن جتوئی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے جن کی گمشدگی کی اطلاع لیویز فورس کچھی کو دی گئی تھی لیکن گزشتہ روز نعش چھمب کے علاقے سے ملی ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق میر مجیب الرحمن جتوئی کوقتل کرکے پھینک دیا گیا ہے جن کی نعش پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے سنی لیویز فورس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں