میرٹ پر پاس ہونیوالے 144 مرد و خواتین ٹیچرز میں ملازمت کے آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں ،حاجی محمد خان لہڑی ،کمشنر نصیرآباد عابد سلیم

محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے نئے اساتذہ کی وجہ سے یہاں پر تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا ، تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:29

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) صوبائی مشیر محنت افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی اور کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت سی ٹی ایس پی کے ذریعہ میرٹ پر پاس ہونے والے 144 مرد و خواتین ٹیچرز میں ملازمت کے آرڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں حکومت صوبے سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے نئے اساتذہ کی وجہ سے یہاں پر تعلیم کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور جن اساتذہ کو ابھی آرڈر مل رہے ہیں وہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں تاکہ علاقے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ایس پی پاس کرنے والے امیدواروں میں آرڈر تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد شیخ اعجاز احمد جعفر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد مدثر سینئر خزانہ آفیسر محی الدین عمرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر غلام نبی عمرانی عبدالرؤف لہڑی مختیار احمد مری حاجی فرید الحق لہڑی غلام رسول سولنگی سی ٹی ایس پی یونین کے صدر فیصل سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر محمد خان لہڑی اور کمشنر نصیرآباد ڈویڑن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے بھر سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں سی ٹی ایس پی اساتذہ کی بھرتی کے بعد جن تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی محسوس کی جارہی تھی اب وہاں پر اساتذہ تعینات ہوں گے تعلیم ہی کے ذریعے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ہمیں دنیا کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے تعلیم کی جانب بالخصوص متوجہ ہونا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں تعلیم یافتہ ہوں اور جہالت کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم سمیت دیگر تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور تعلیم کے حوالے سے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں جس میں سکولوں کی عمارتیں تعمیر و مرمت کتابوں کی فراہمی فرنیچر سمیت دیگر ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ نئے تعینات ہونے والے سی ٹی ایس پی کے اساتذہ درس و تدریس کے عمل کو مزید بہتر بنانے سمیت تعلیم جیسے زیور سے مستقبل کے معماروں کو آراستہ کرنے کے لیے محنت لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم تمام چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں موجودہ دور جدید میں لکھا پڑھا نوجوان طبقہ ہی ملک کا مستقبل سنوار سکتا ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں