کتاب انسانوں کے دوست ،معاشرے میں سیکھنے کے ساتھ علم اور ادب کے شعبے میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،عابد سلیم قریشی

ملکی و دیگر حالات سے باخبر رکھنے کے لئے کتابیں بہترین معاون ثابت ہوتی ہے ،کمشنر نصیرآباد ڈویڑن

ہفتہ 16 جنوری 2021 23:29

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) کمشنر نصیرآباد ڈویڑن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ کتاب انسانوں کے دوست ہوتے ہیں جن سے معاشرے میں سیکھنے کے ساتھ علم اور ادب کے شعبے میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے کتابوں کے ذریعے ہم ملکی و دیگر حالات سے باخبر رکھنے کے لئے کتابیں بہترین معاون ثابت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں لٹریری فورم نصیرآباد کے زیر اہتمام دوروزہ کتب میلے کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیر آباد حافظ محمد قاسم کاکڑ ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد شیخ اعجاز احمد جعفر تحصیلدار بہادر خان کھوسہ، محمد پناہ بلوچ شاہ فیصل محمد حسنی بہادر علی تنیو مقامی ادیب و شاعر پروفیسر عبدالقیوم جوہر بنگلزئی شمس ندیم عبدالسلام بلوچ ،اعجاز بلوچ سمیت و دیگر افسران بھی موجود تھے کتب میلے میں کتابوں سے شوق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی جو کہ مختلف کتابوں میں دلچسپی رکھنے اور ان کی خریداری کو یقینی بنا رہے تھے کتب میلے میں صوبے کے بالائی علاقوں کے بک ہاؤسز کے مالکان نے اپنے مختلف اسٹالز لگا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں ہر قسم کی کتابیں بالترتیب رکھی ہوئی تھی لوگوں کی کتابوں میں دلچسپی قابل دید تھی کمشنر نصیرآباد اور دیگر افسران نے مختلف اسٹالز پر رکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی لی اس موقع پر کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا کہ نصیر آباد میں کتب میلے کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے کیونکہ اس کتب میلے کے ذریعے مختلف اقسام کی کتابیں متعارف کروائی جا رہی ہے جس سے علمی و ادبی اسلامی طلباء طالبات اور تعلیمی افراد کو کتابوں کی سہولت میسر ہونے کی آسانی پیدا ہوئی ہے اور وہ مختلف اسٹالز سے اپنے علم میں اضافے کے لیے کتابوں کا چناؤ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کتابوں کے ذریعے انسان کو علمی خزانہ حاصل ہوتا ہے آج کے جدید دور میں مزید معلومات کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے کتابوں سے ہی سیکھنا اور معلومات حاصل کرنا مثبت اقدام ہے یہ کتابیں ہم سب کے لئے کسی بھی قیمتی خزانے سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں کتابوں و انٹرنیٹ کے ذریعے علم کے حصول کو یقینی بنا رہے ہیں لیکن کتابوں سے مفید کوئی چیز نہیں انہں کتابوں میں معاشرے کے تمام حالات سے باخبر رہا جا سکتا ہے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کتابوں پر خصوصی توجہ مبذول کریں تاکہ ان کے علم میں مزید اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں