ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن شیخ اعجاز احمد جعفر کاجلال خان مندر میں ہندوؤں کے میلے کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ

پیر 18 جنوری 2021 23:42

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد ڈویژن شیخ اعجاز احمد جعفر نے بھاگ کے علاقے جلال خان مندر میں ہندوؤں کے میلے کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر بھاگ حافظ محمد طارق نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہندو برادری کا یہ میلہ تین روز تک جاری رہتا ہے 20 جنوری کو ان کی مذہبی رسومات کے مطابق دعائیہ تقریب کے بعد یہ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا اس حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں پولیس لیویز بی سی اور ایف سی کے جوان اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں شام کے اوقات میں اپنے دیگر علاقوں کی جانب واپس جانے والے ہندو برادری کے افراد کو کانوائی کی صورت میں قومی شاہراہ تک پہنچا دیا جاتا ہے راستے میں پولیس اور لیویز کی مختلف چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں ایڈیشنل کمشنر شیخ اعجاز احمد جعفر نے میلے کے منتظمین رتن کمار اور دیگر سے بھی ملاقات کی ہندو برادری نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ایڈیشنل کمشنر شیخ اعجاز احمد جعفر نے انہیں یقین دیہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہندو برادری کو ہرممکن تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی درپیش مشکلات کی صورت میں ڈویژنل انتظامیہ سے رابطے میں رہیں ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ ہم اقلیتی برادری کو ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے وہ اپنی مذہبی رسومات بلا خوف و خطر ادا کر سکتے ہیں ایڈیشنل کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اقلیتی برادری کے تمام مسائل اور درپیش مشکلات پر خصوصی توجہ مبذول کریں اور ان کے ازالے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں