نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

منگل 19 جنوری 2021 23:03

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) نصیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق منگل کو نصیرآباد صدر پولیس تھانہ کی حدود کچھی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مو ٹر سائیکل سوار محمد اختر اور عبدالستار جاں بحق ہو گئے پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کر دی گئی مز ید کارروائی جا ری ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں