ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرچجنی قبیلے کے ریئس سمیت دو افراد کو قتل کردیا

منگل 19 جنوری 2021 23:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرچجنی قبیلے کے ریئس سمیت دو افراد کو قتل کردیا موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے صدر پولیس تھانہ کی حدود میں چوبیس گھنٹوں میں عورت سمیت چار افراد قتل ایس ایس پی نصیرآباد کا جائے وقوعہ کا معائنہ قاتلوں کی گرفتاری کا حکم تفصیلات کے مطابق صدر پولیس تھانہ کی حدود غفار کورٹ کے مقام پر تین نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چینجنی قبیلے کے ریئس عبدالستار اور محمد اختر چیجنی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایس ڈی پی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی ایس ایچ او علی شیر قلندرانی نے واقعہ بابت آگاہی دی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا ایس ایس پی نے فوری قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا پولیس نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے واضع رہے کہ صدر پولیس تھانہ کی حدود میں چوبیس گھنٹوں کے دوران عورت سمیت چار افراد قتل کیئے گئے ہیں

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں