ڈیرہ مراد جمالی ،صدر پویس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ایس پی پولیس عبدالحئی عامر بلوچ کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 25 جنوری 2021 23:06

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی ہدایت پرصدر پویس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ایس پی پولیس عبدالحئی عامر بلوچ کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا سیاسی سماجی تاجروں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت مختلف پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف ملنے والی شکایات سنی گئیں اور ازالہ کیا گیاڈیرہ مراد جمالی میں ٹیلی نار فرنچائز میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان جلد گرفتار کرنے کا حکم مجموعی طور پر پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قرار کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے کہاکہ آئی جی پولیس بلوچستان کی ہدایت پر کھلی کچہری کا مقصد ہے عوام براہ راست پولیس آفیسروں کے خلاف شکایات براہ راست پیش کریںاور موقع پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی شہر ٹیلی نار فرنچائز میں ہونے والی ڈکیتی کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیا جارہا ہے ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ تاجروں بینکوں اہم کاروباری مراکز پر سی سی ٹی وی کمیرے نصیب کیئے جائیں کھلی کچہری میں ایس ایس پی نصیرآباد نے ہر شہری کی شکایت خود سماعت کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، ڈی پی او عبدالحئی عامر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہو ئے شہریوں کے مسائل براہ راست حل کر رہے ہیں کھلی کچہری میں عوام نے اپنی جانب سے مسائل سے آگاہی اور امید ظاہر کی کھلی کچہری کے توسط ان کے مسائل حل ہوں گے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی ایس ایچ او صدر علی شیر قلندرانی ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال محمد اکبر لہڑی محمد عالم پندرانی ایس ایس پی شکایتی سیل کے انچارج منظور احمد سیال بھی موجود تھے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں