نصیرآباد ،ایف سی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بناڈی ،موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا

جمعہ 4 جون 2021 00:21

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) نصیرآباد میں ایف سی نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے سڑک کے کنارے کھڑا کر رکھا تھا ایف سی نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں