ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ نے ڈیرہ مرادجمالی میں زرعی اجناس اورکھاد کی دکانوں پرچیکنگ

ادویات کی کوالٹی اورمعیارکو پرکھا بغیر لائیسنس اورلائیسنس کو رینول نہ کرانے والے دکانداروں کو وارنگ اور نوٹسزجاری

جمعہ 11 جون 2021 19:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ نے ڈیرہ مرادجمالی میں زرعی اجناس اورکھاد کی دکانوں پرچیکنگ کی اورادویات کی کوالٹی اورمعیارکو پرکھا بغیر لائیسنس اورلائیسنس کو رینول نہ کرانے والے دکانداروں کو وارنگ اور نوٹسزجاری کئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عتیق اللہ کھوسہ نے کہاکہ زراعت کیشعبے سے منسلک زمینداروں اورکسانوں کومعیاری بیج ،کھاد اور ادویات فراہمی کیلئے ہم کوئی کسرنہیں چھوڑیں گیغیر معیاری بیج اور کھادیں ہماری معیشت اور زراعت کے لئینقصان دہ ہیں جس پرکوئی بھی کمپرومائزنہیں کیا جائیگا ذراعت کیشعبے کو مزید فروغ دینے کیلئے عملی طور پراقدامات کئیجارہے ہیں کسانوں اورکاشتکاروں کے مسائل کیتدارک کیلئے ہرممکن وسائل بروئے لا رہیہیں کیونکہ کسان مالی طورپرمستحکم ہوگا توصوبے کی معیشت بھی پروان چڑھے گی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پروگرام کے تحت کسانوں اور زمینداروں کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے جن کو کسان کارڈ فراہم کرنے کے ساتھ سبسڈی کے تحت خریف کی سیزن کیلیے معیاری اور تصدیق شدہ بیج اور کھاد کی فراہمی کو بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں