عوام کو ناامید کرنا کبھی سیکھا ہی نہیں کوشش ہے حلقے کے عوام کو ہر سہولت فراہم کریں ،میر سکندر خان عمرانی

ہمارے دروازے عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

جمعرات 17 جون 2021 22:00

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے مائنز اینڈ منرلز بلوچستان میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کو ناامید کرنا کبھی سیکھا ہی نہیں کوشش ہے کہ حلقے کے عوام کو ہر سہولت فراہم کریں عوام کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صغیر احمد سولنگی، محمد اسماعیل سولنگی، محمد دین سولنگی، غلام حسین سولنگی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندر خان عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ حلقے میں تعلیم اور صحت کی بہتری پر خاص توجہ دی جارہی ہیں تاکہ علاقے کے عوام کو مفت تعلیم اور علاج معالجہ دیا جائے عوامی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گے عوام کی ترقی وفعالی کے جو اقدامات کی ہے وہ عوام کے سامنے عیاں ہے حلقے کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تعمیر کی جانے والے اسکیمات پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت بلاتعصب رنگ و نسل،زبان و قومیت پر یقین رکھتے ہیں عوامی خدمت کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتمائی بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے حلقہ کے لوگوں کو مایوس نہیں کرینگے جس امید سے عوام نے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کیا اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج اضلاع میں کئی مسائل حل ہوچکے ہیں حلقے میں تعلیم صحت اور انفراسٹریکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے علاقے میں سماجی ترقی ہوگی۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں