سی ٹی ڈی نصیر آباد کی بڑی کاروائی، ماہ اگست محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا

جمعرات 5 اگست 2021 00:07

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) سی ٹی ڈی نصیر آباد کی بڑی کاروائی ماہ اگست محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا تفصیلات وزرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے مسافر ویگن میں سوار ہوکر مشکوک شخص نصیر آباد آرہا ہے جو کسی تخریب کاری کی غرض سے ماہ اگست محرم الحرام میں امن کو سبوتاز کرنے کے مقصد ہے۔

(جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے مین ہائی وے روڈ پر ناکہ بندی کر کے دہشت گرد کو گرفتار کیا جس سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد،ڈیٹونیٹر،پرائما کارڈ تار اور لوہے کے نٹ بولٹ برآمد کر کے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں