ڈیرہ مرادجمالی میں ناقص صفائی کے انتظامات ،جابے جا گندگی کے ڈھیر

لنک سڑکوں سمیت مین بازار میں پانی کے نہ چھڑکائوں کے باعث اُڑتی مٹی اور دھول شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

منگل 30 نومبر 2021 00:32

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ڈیرہ مرادجمالی میں ناقص صفائی کے انتظامات جابے جا گندگی کے ڈھیر لنک سڑکوں سمیت مین بازار میں پانی کے نہ چھڑکائوں کے باعث اُڑتی مٹی اور دھول شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میونسپل کمیٹی کی ناقص صفائی کی صورتحال شہریوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر بھر گلی محلوں میں جابیجا گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں جس سے موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جبکہ شہر بھر کی لنک سڑکیں اور مین بازار میں اُڑتی ہوئی مٹی دھول کے باعث شہری دمے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے لنک سڑکوں سمیت مین بازار میں پانی کا چھڑکائو کیا جائے

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں