ڈیرہ مرادجمالی میں گیس ناپید شہری پتھر کے زمانے میں چلے گئے

منگل 30 نومبر 2021 00:32

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ڈیرہ مرادجمالی میں گیس ناپید شہری پتھر کے زمانے میں چلے گئے لکڑیاں ایندھن اور گوبر کا استعمال لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہزاروں گھرانوں کے چولھے ٹھنڈے پڑگئے خواتین کو اُمور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا جبکہ بچے سح کے اوقات بغیر ناشتے کیئے سکول جانے لگے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں کا ڈیرہ مرادجمالی میں گیس کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں ٹائون میں سردیوں کی آمد ہوتے ہی گیس ناپید ہوگئی گیس پریشر نہ ہونے کے باعث ہزاروں گھرانوں کے چولھے ٹھنڈے پڑچکے ہیں خواتین کو اُمور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا جبکہ صبح کے اوقات کار میں بچے بغیر ناشتا کیئے سکول جانے لگے گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے لکڑیاں اور ایندھن اور گوبر کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے لکڑیاں اور گو بر کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جس عام شہریوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں گیس کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات اور ان کے اندر پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جاسکے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں