قبائلی اضلاع میں قیام امن میں پاک فوج پولیس اور قبائل کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،سینیٹر دوست محمد خان محسود

جمعہ 20 مئی 2022 22:01

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر دوست محمد خان محسود نے کہا ہے قبائلی اضلاع میں قیام امن میں پاک فوج پولیس اور قبائل کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا پشتون قوم ہمیشہ ملک دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اپنے ایک بیان میں سینیٹر دوست محمد خان محسود نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سابقہ فاٹا کی ترقی کے لیے مختص کردہ خصوصی گرانٹ کے طور پر مجوزہ 57 ارب روپے میں سے 17 ارب روپے جاری کرنے سے انکار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ رقم کے روکے جانے سے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع یعنی سابقہ فاٹا میں مختلف سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی کوششوں کو بہت نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ اس گرانٹ کا مقصد قبائلیوں کی پریشانیوں کو کم کرنا تھا جو جنگ زدہ حالات کے تباہ کن اثرات سے دوچار ہیں اور ساتھ ہی قبائلی اضلاع میں مقامی انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے جس نے قبائلی لوگوں کو غربت کی سیڑھی سے نیچے دھکیل دیا ہیاور اس گرانٹ سے قبائلیوں کے نقصانات میں کمی لانا تھا سینیٹر دوست محمد خان محسود نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز نے وفاقی حکومت کی جانب سے وعدے کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تمام جاری منصوبوں پر کام روک دیا ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے فاٹا کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں سی10 سال کے لیے 3 فیصد حصہ(100 ارب روپے سالانہ)25سال تک فاٹا کے لیے علیحدہ کوٹہ برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاسابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم جاری کرنے سے انکار قبائلیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کرنے کے مترادف ہے سینیٹر دوست محمد خان محسود نے وفاقی حکومت کوآگاہکیا کہ اگر یہ رقم فوری طور پر جاری نہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ فنڈز جاری کرنے سے انکار سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے پورے فاٹا کا گرینڈ جرگہ بھی بلایا جاسکتا ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں