نصیر آباد بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، فریال تالپور

ہفتہ 28 مئی 2022 23:52

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہاکہ نصیرباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہے ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی سمیت متحدہ اپوزیشن کے لیڈران کو الیکشن کے روز گھروں میں نظر بند کرنا بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا واضع ثبوت ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چیف سیکریٹری بلوچستان نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار میر محمد صادق عمرانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشنیری کے استعمال اور آر اوز کی جانبداری سے آگاہ کیا فریال تالپور نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں قابل مذمت ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مرغوب نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ گھروں سے نکلیں حکومتی مشنیری کو ناکام بناتے ہوئے تیر پر ٹھپے لگا کر پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں