ڈیرہ مراد جمالی میں موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ڈرئیور کی تلاش جاری

جمعہ 3 جون 2022 17:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2022ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں موٹر سائیکل سوار کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا جہاں موٹر سائیکل سوار کی شناخت گلاب خان ولد جنگل خان کے نام سے کی گئی ،پولیس نے کار کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں