مجھے ملازمت میں معذور کوٹہ میں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ، وزیراعلیٰ ملازمت کے حصول میں معاونت کریں ،غلام یا سین

ہفتہ 11 جون 2022 23:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2022ء) نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے معذور شخص غلام یا سین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ملازمت میں معذور کوٹہ میں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ میں ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی اور پائوں سے معذور ہو نے کے سا تھ ساتھ اپنے بچوں کا واحد کفیل ہوں انہوں نے کہا کہ پو لیس سمیت دیگر کئی محکموں میں معذور کوٹہ پر ملازمت کے حصول کے درخواستیں جمع کرواچکا ہوں لیکن مجھے ہر بار نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہاکہ میرے پاس سفا رش نہ ہو نے کی وجہ سے ہمیشہ مجھے نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور اب میں اپنے کنبے کی کفالت سے بھی قاصر ہوں جبکہ میرے بچوں سے تعلیم بھی ترک کر دی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی ، چیف سیکر ٹری بلوچستان عبد العزیزعقیلی سے در خواست کی ہے کہ وہ انکی مدد کرتے ہوئے ملازمت کے حصول میں معاونت کریں ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں