تین بھائیوں نے مخالف کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا

ہفتہ 11 جون 2022 23:59

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2022ء) سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پرتھانہ کلاچی کی حدود کوٹ دولت میںتین بھائیوں نے مخالف کو فائرنگ سے موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 34سالہ نعمت اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ محلہ بہلول خیل کلاچی نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے رشتہ دار حسن خان ولد غلام عباس کے ہمراہ اپنی اراضی واقع کوٹ دولت کے کوٹھہ میں موجود تھے کہ شور شرابہ کی آواز پر باہر نکلے اور اراضی میں کام کرنے والے اپنے 30سالہ بھائی سمیع اللہ کی جانب دوڑے تو اراضی سے ملحقہ جنگل سے ملزمان سمیع اللہ، آدم خان، عنایت اللہ عرف طوری ولد رمضان اقوام احمد خیل سکنائے کوٹ دولت مسلح با اسلحہ آئے اور میرے بھائی سمیع اللہ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، واردات کے بعد ملزمان بھائی فرار ہوگئے۔

کلاچی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، وجہ تنازعہ مقتول اور ملزمان کے مابین سابقہ لڑائی جھگڑا بیان کیا گیا ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں