پٹ فیڈرکینال بیرون میںزرعی پانی چوروں کے خلاف منصفانہ آپریشن کرنیوالے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل کا تبادلہ

جمعہ 17 جون 2022 23:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2022ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر پٹ فیڈرکینال بیرون میںزرعی پانی چوروں کے خلاف منصفانہ آپریشن کرنے والے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل کا تبادلہ کردیا گیا زرعی پانی چورروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایکس ای این کا تبادلے کا سنتے ہی پٹ فیڈر کینال بیرون میں کالے بکرے زبح کیئے گئے ایری گیشن بلوچستان نے ہائی کورٹ کو بھی ہری جھنڈی دکھا دی تحصیل تمبو ٹیل کے کسانوں زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ تفصیلات کے مطابق پٹ فیڈرکینال بیرون میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر زرعی پانی چوروں کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا منصفانہ آپریشن کرنے والے پٹ فیڈرکینال کے ایکس ای این محمد ابراہیم مینگل کا اچانک ماہ جون میں سیکریڑی ایری گیشن نے تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ایکس ای این پٹ فیڈر کینال عبدالظاہر مینگل کو تعنیات کردیا گیا ہے خریف کے سیزن میں ایکس ای این محمد ابراہیم مینگل کے تبادلے سنتے ہیں ٹیل کے کسانوں زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی ہے جبکہ ایکس ای این پٹ فیڈر کینال محمد ابراہیم مینگل کا تبادلہ ہوتے ہی زرعی پانی چورروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے پٹ فیڈر کینال بیرون میں کالے بکرے زبح کیئے گئے ٹیل کے کسانوں زمینداروں نے اس اقدام کو ایری گیشن بلوچستان ن کی جانب سے ہائی کورٹ کو بھی ہری جھنڈی دکھانے کے مترادف قرار دیا ہے ایکس ای این کے تبادلے پر تحصیل تمبو ٹیل کے کسانوں زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ ہے واضع رہے کہ ایری گیشن نصیرآباد میں سب انجینئروں کو ایس ڈی او ز کے غیر قانونی چارج دیئے گئے ہیں جو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے رولنگ کے منافی اقدام ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں