نصیرآباد میں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری

منگل 21 جون 2022 22:50

نصیرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2022ء) ضلع نصیرآباد میں مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا جس کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے مون سون کی بارشوں کے موقع پر محکمہ صحت محکمہ زرعی انجینئرنگ محکمہ آبپاشی میونسپل کمیٹی محکمہ بی اینڈ آر۔ اور تحصیل انتظامیہ کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا غیر ضروری چھٹیاں منسوخ کی جائیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا یہ بات ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اقدامات کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی زرعی انجینئر عبدالحمید پلال ایکس ای این ایریگیشن عبدالظاہر مینگل ایکس ای این بی اینڈ آر انجینئر بشیر احمد ناصر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈی ایس ایم فیصل اقبال کھوسہ تحصیلداران کامران رئیسانی۔

(جاری ہے)

سید ذوالفقار شاہ۔ غلام قادر۔قائم خان بنگلزئی ایکس ای این پی ایچ ای رضیہ سلطانہ اور ایس ڈی او عبدالظاہر مینگل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ ریلوے ٹریک اور سندھ بلوچستان قومی شاہرا پر قائم پلوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ پانی کی روانگی ممکن ہو تمام ذیلی شاخوں کے گیٹس کو بھی مکمل بحال رکھا جائے تاکہ حفاظتی طور پر آنے والے بارشوں اور سیلابی پانی کو مختلف ذیلی شاخوں میں تقسیم کر کے پانی کے دباؤ کو کم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام آفیسران الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے موقع پر عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا سکیں ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں ادویات اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے شہر میں بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے میونسپلٹی عملہ ہر ممکن اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں تحصیلدار ایریگیشن ایگریکلچر مواصلات و تعمیرات اور محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیں تحصیلدار روزانہ کی بنیاد پر رات ہونے سے قبل تمام تر صورتحال کے متعلق اسسٹنٹ کمشنر کو رپورٹ فراہم کریں گے اسسٹنٹ کمشنرز اورتحصیلداران تمام دیہی علاقوں میں عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھیں گے جبکہ علمائ کرام سے بھی اس بابت مدد لی جائے گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں لائوڈ اسپیکر کے زریعے لوگوں کو متعلقہ کیا جاسکے اور علاقہ مکینوں سے ٹریکٹر ٹرالی والی کی فہرست بھی مرتب کی جائے گی تاکہ ان کی مدد سے بھی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آفیسران آپس میں رابطہ کاری کو مزید فعال کریں کسی صورت رابطہ منقطع کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا تمام محکموں کے آفیسران اپنے سرکاری ملازمین کی فہرست بھی فراہم کریں تاکہ ہیومن ریسورس سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کچھی ضلع سبی اور ضلع ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ سے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متعلق رابطے میں رہا جائے گا ایم ایم ڈی کی جانب سے قبہ شیر خان غربی اور شرقی میں گنڈا جات بنائے گئے ہیں کیونکہ ڈیرہ بگٹی سے آنے والے سیلابی پانی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ گھگھی ڈیم سے آنے والے سیلابی پانی کو ربیع کینال میں چھوڑا جائے گا جبکہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی پانی کو قبولہ ندی میں ڈالا جائے جہاں پر مشینری کو کھڑا کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے اثاثوں اور انسانی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں