ڈیرہ مراد جمالی:پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئے

ہفتہ 25 جون 2022 00:10

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئے مگسی شاخ باری شاخ سمیت نصف درجن شاخوں کے ٹیل کے حکومت بلوچستان کا سب سے بڑا کیٹل فارم ہزاروں ایکٹر زمین بنجرپڑنے سمیت پانچ ہزار سے زائد دیہاتوں کے تالاب خشک پڑے گئے بڑے پیمانے پر کسانوں کی مال مویشی سمیت نقل مکانی شروع کیٹل فارم کے بھاگناڑی نسل کے قیمتی گائے بیل بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام پٹ فیڈر کینال کی تحصیل تمبو کی مگسی شاخ عمرانی شاخ روپا شاخ باری شاخ شاخ بالان شاخ ٹیپل شاخ بیدار شاخ سمیت دیگر شاخوں کو ایری گیشن محکمہ اب تک بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹیل نہیں کرسکے جس سے ٹیل میں لاکھوں ایکٹر کمانڈ کی اراضی بنجرز ہونے اور ہزاروں دیہاتوں کے پانچ ہزار سے زائد تالاب خشک ہونے سے علاقے میں قحط کا منظر ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قیمتی جانوروں کے مرنے کی وجہ سے کسانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ باری شاخ ٹیل پر بلوچستان حکومت محکمہ حیوانات کے ہزاروں ایکٹر اراضی بنجر ہونے پانی کی قلت کی وجہ سے بھاگناڑی نسل کے قیمتی گائے بیل بیمار ہونے لگے ہیںکینالوں میں زرعی پانی کے شدید بحران ہونے کے باوجود محکمہ ایری گیشن نے پٹ فیدرکینال میں سات روز گزرنے کے باوجود ایکس ای این تعنیات کرنے میں ناکام ہوچکی ہے صوبائی وزیر ایری گیشن بلوچستان محمد خان لہڑی نے پٹ فیڈرکینال سمیت دیگر شاخوں میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے آفیسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف پٹ فیڈکینال بیرون میں غیرقانونی پانی دینے کیلئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد کو سپریٹینڈنگ انجینئر پٹ فیڈرکینال عبدالحمید مینگل کی جانب سے لکھے گئے خط کو منسوخ کرنے کیلئے چیف انجینئر کینال قاضی عبدالرزاق کو ہدایت جاری کی جہنوں نے فوری طور پر خط کو منسوخ کردیا جس سے ٹیل کے کسانوں زمینداروں نے صوبائی وزیر ایری گیشن سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پانی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں