وزیراعظم ، ارسا ماہرین کی ٹیم سندھ ایریگیشن سے بلوچستان کا چورری شدہ پانی دلا نہ سکی

منگل 28 جون 2022 00:00

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) سینٹ اجلاس میں اراکین سینٹ کے واک آئوٹ کے بعد وزیراعظم کی اسپیشل ٹیم ارسا ماہرین کی ٹیم سندھ ایریگیشن سے بلوچستان کا چورری شدہ پانی دلا نہ سکی گڈو بیراج میں ایک لاکھ کیوسک پانی چلنے کے باوجود پٹ فیڈر کینال میں تین ہزار کیوسک پانی کاشاٹ فال کھیر تھر کینال بھی آکسیجن پر چلنے لگی پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں ٹیل میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہزاروں تالاب خشک کسانوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس چلنے کے باوجودایری گیشن بلوچستان پٹ فیدرکینال کو مستقبل بنیادوں پر سپریٹینڈنگ انجینئراور ایکس ای این دینے میں ناکام ہوگئے دس روز بھی ایکس ای این کھیرتھر کو پٹ فیڈرکینال کے ایکس ای این کا عارضی چارج تھمادیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینٹ اراکین دنیش کمار محترمہ ثناء جمالی اور رکن قومی اسمبلی میر خان محمد خان جمالی کے احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ ایری گیشن کی جانب سے بلوچستان کے حصہ کے پانی چوری کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کی اسپیشل ٹیم ارسا ماہرین کی ٹیم نے سندھ ایریگیشن اور بلوچستان ایری گیشن کے پانی تنازعہ کا جائزہ لینے کیلئے سکھر بیراج گڈو بیراج کا دورہ کیا اور حقائق معلوم کیئے اور بیس جون تک بلوچستان کو حصہ کے مطابق زرعی پانی دینے کی سفارش کی گئی مگرگڈوبیراج میں ایک لاکھ کیوسک پانی چلنے کے باوجود پٹ فیڈر کینال میں 36سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جس سے پٹ فیڈرکینال میں تین ہزار کیوسک پانی کاشاٹ فال اور کھیر تھر کینال بھی آکسیجن پر چلنے لگی پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں مگسی شاخ روپا شاخ باری شاخ بالان شاخ عمرانی شاخ کے ٹیل میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگیا چار ہزارسے زائد تالاب خشک ہونے سے تحصیل تمبو سے کسانوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے پٹ فیڈرکینال بیرون پانی چوری کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں چلنے کے باوجودایری گیشن بلوچستان صوبائی وزیر ایری گیشن اور سیکریڑی ایریگیشن پٹ فیدرکینال کو مستقبل بنیادوں پر سپریٹینڈنگ انجینئراور ایکس ای این دینے میں ناکام ہوگئے ہیں دس روز گزرنے کے باوجود بعد بھی ایکس ای این کھیرتھر کو پٹ فیڈرکینال کے ایکس ای این کا عارضی چارج تھمادیا گیاہے نصیرآباد جعفرآباد کے کسانوں زمینداروں سیاسی حلقوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا سب سے بڑا نہری نظام کھیر تھر کینا ل اور پٹ فیڈرکینال میں پانی شدت قلت کے باجود صوبائی وزیر ایری گیشن سنجیدگی سے لینے کے بجائے پٹ فیڈرکینال میں عارضی آفیسر تعنیات کیئے جارہے ہیں آفیسران کی جانب سے وقت نہ دینے پر نصیرآباد جعفرآباد میں بڑے قحطکا خدشہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستقل بنیادوں پر آفیسران تعنیات کیئے جائیں جن کو چوبیس گھنے علاقے میں موجودگی ضروری ہے

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں