ڈیرہ مراد جمالی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی قیادت میں یوم استحصال کے موقع پر ریلی نکالی گئی

جمعہ 5 اگست 2022 17:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) کشمیر میں بھارتی جبری آرٹیکل کے خلاف ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کی قیادت میں یوم استحصال کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام ضلعی آفسیران نے شرکت کی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں قومی و کشمیری اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی عوام پر بھارتی ظلم و زیادتیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی میں اے سی حدیبیہ جمالی ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ڈاکٹر عبد القدیر ابڑو بشیر احمد ناصر کامران رئیسانی عبدالحمید پلال حاجی خان جونیجو احمد نواز جتک عابد حسین رند گلاب خان شیخ نثار احمد مری آصف علی سولنگی فائق علی جمالی سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے۔ ریلی سے قبل کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کے شرکا سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کرتے ہوئے مقبو ضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا اور ان پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑنا شروع کر دیئے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں