بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے،نصیرآبادمحمدحسین

اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سنگین مذاق کے علاوہ کچھ نہیں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 5 اگست 2022 22:54

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) بھارت اپنے جبری آرٹیکل 173 کے تحت نہتے کشمیریوں پر اپنا ظلم و جبر نہیں کرسکتا مظلوم کشمیری عوام روز اول سے بھارت سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کررہے ہیں پاکستانی قوم اپنے نہتے کشمیریوں بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

بھارتی مظالم برداشت کرنے کے باوجود اپنے حقوق کی جدو جہد کرنے والے کشمیری بھائیوں کی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں اے سی حدیبیہ جمالی، ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈاکٹر ایاز حسین جمالی, ڈاکٹر عبد القدیر ابڑو ,بشیر احمد ناصر, کامران رئیسانی , عبدالحمید پلال ,حاجی خان جونیجو , احمد نواز جتک ,عابد حسین رند, گلاب خان شیخ, نثار احمد مری, آصف علی سولنگی اور فائق علی جمالی سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے قبل ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی خاموشی نہتے کشمیری بھائیوں کے ساتھ سنگین مذاق کے علاوہ کچھ نہیں پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ آج وہ دن ہے جب مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت نے اپنے ہی آئین کے آرٹیکل میں تبدیلی لاکر کشمیریوں کے ساتھ ظلم و ذیادتیوں میں اضافہ کردیا مگر ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کو جنہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف کبھی سر نہیں جھکایا اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتے آ رہے ہیں محمد حسین نے کہا کہ پاکستان روزاول سے بھارت کے اس آئین کے اس آرٹیکل کو ماننے سے گریزاں ہے کشمیر پاکستان کا حصہ بننا تھا مگر بھارت نے اصولوں کو پامال کیا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ظلم و زیادتی جو ڈوگرہ راج جو کشمیر میں چل رہا تھا وہ ہندوستان نے اب بھی جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت ہر لحاظ سے کشمیری مسلمانوں کو جھکانے کیلئے ظلم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹا ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے تاکہ ظلم و بربریت کا یہ سلسلہ ختم ہو اور کشمیری مسلمان آزاد فضاؤں میں اپنی زندگی بسر کریں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں