ماتمی جلوس کے راستوں میں خفیہ کیمرے واک تھرو گیٹ لگا کر روٹ کے راستوں کے تجارتی مراکز دکانوں کو سیل کردیا گیا

پیر 8 اگست 2022 22:02

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) نصیرآباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ماتمی جلوس کے راستوں میں خفیہ کیمرے واک تھرو گیٹ لگا کر روٹ کے راستوں کے تجارتی مراکز دکانوں کو سیل کردیا گیا رہائشی گھروں میں رہائش پذیروں کی رجسٹریشن بھی کردی گئی ہے پولیس کے ساتھ ایف سی تعنیات کردی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرباد عبدالحئی عامر بلوچ ڈپٹی کمشنر نصیرباد محمد حسین ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے امام بارگاہ اور ماتمی جلوس کے راستوں کی سیکورٹی کا معائنہ کیا جبکہ 9 ویں محرم کا جلوس جو کہ پولیس تھانہ صدر کی حدود گوٹھ دلوش خان لوہر کے آستانے سے برآمد ہوکر امام بارگاہ سید حاکم علی شاھ کی جانب رواں دواں ہونے کے بعد امام بارگاہ ڈیرہ مرادجمالی پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد حسین ایس ایس پی میر حسین احمد لہڑی ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ امن کمیٹی کے ممبران اور بھاری پولیس کی نفری کے ہمراہ ریلی کی نگرانی کرتے رہے ماتمی جلوس کی نگرانی خصوصی طور پر پولیس کی سی سی ٹی وی وین کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے علاوہ ازیں سول پارچات پر بھی ملازمان جلوس کی نگرانی عمل میں لا رہے ہیں شہر بھر میں مختلف مقامات سبیلیں بھی لگائی گئیں ہیں اس موقع پر زنجیر زنی کرنے والے اعزادار جو جلوس میں زخمی ہورہے محکمہ صحت نصیرباد کے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کی ہدایت پر میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں ماتمی جلوس کے ہمراہ ایمبولینس فائر بریگیڈ چلتی رہیں واضع رہے کہ دسویں محرم کو ڈیرہ مرادجمالی سے نکلے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کو فل پروف کردیا گیا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں