ڈیر ہ اسماعیل خان،نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 59سالہ شخص قتل، مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 11 اگست 2022 21:57

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) تھانہ کلاچی کی حدود گرہ نواب ڈسٹری نمبر6کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 59سالہ شخص قتل، پولیس نے مقتول کے بیٹے کی رپورٹ پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں 36سالہ یاسین ولد رمضان قوم نارا سکنہ گرہ گلداد نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا والد 59سالہ محمد رمضان ولد حقنواز موٹر سائیکل پر غلام جان نامی شخص کے ہمراہ جارہا تھا کہ ڈسٹری نمبر6گرہ نواب کے قریب 2نامعلوم مسلح ملزمان نے پیچھے سے میرے والد پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے لگ کر میرا والد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کے بیٹے کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں