ایری گیشن نصیرآباد کی بے ضابطگیوں اختیارات کے ناجائز استعمال پانی چوری کے تیرہ مقدمہ چل رہے ہیں : میر محمد امین عمرانی

جمعرات 11 اگست 2022 23:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی نے کہا ہے کہ ایری گیشن نصیرآباد کی بے ضابطگیوں اختیارات کے ناجائز استعمال پانی چوری کے تیرہ مقدمہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چلنے کے باوجود ایری گیشن کے صوبائی وزیر سیکریڑی ایری گیشن سنیئر ایس ڈی اوز تعنیات نہیں کرسکے اور نہ پٹ فیڈرکینال بیرون سے غیر قانونی پائپ نکال سکے عدالت عالیہ کی جانب سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن سیکریڑی ایری گیشن چیف انجینئر کینال ایس ای اور ایکس ای این ایس ڈی او کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنا ایری گیشن نصیرآباد کے مفلوج ہونے کی علامت ہے صوبائی وزیرسیکریڑی سمیت ایری گیشن نصیرآباد کے آفیسران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستفی ہوجائیں ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا گیارہ اگست کی توہین عدالت پیشی میں چیف جسٹس ہائی کورٹ کوغلط رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ نصیرآباد میں سیلاب بارشوں کی وجہ سے غیر قانونی پائپ پانی چوروں کے خلاف آپریشن نہیں کر سکے ہیں جبکہ غیرقانونی پائپ پٹ فیڈر کینال میں پانی آنے کے وقت سے لگے ہوئے ہیں اور کہاکہ ایری گیشن کے آفیسران ہائی کورٹ سے چھپن چھپائی کا کھیل رہے ہیں اس لیئے ضروری ہیکہ عدالت عالیہ کے ججز پٹ فیڈرکینال کا دورہ کریں اور کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کہتی ہے کہ ایری گیشن نصیرآباد میں سنیئر آفیسر تعنیات کریں مگر اس وقت پانچوں ایس ڈی او سب انجینئر ہیں جن کو غیر قانونی ایس ڈی اوز کے چارج دیئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس وقت ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے پانی کیلئے پریشان ہیں تالابوں میں دس پندرہ روز کا بارش پانی جمع ہوا ہے جس کو مقامی پانی استعمال کررہی ہے میر محمد امین عمرانی نے کہاکہ پٹ فیڈرکینال کو سیاسی کینال بنا دی گئی ہے مخالفین کا پانی بند کرکے کربلا کا میدان بنا رکھا ہے علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن سیکریڑی سمیت دیگر ایری گیشن نصیرآباد کے آفیسروں کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر توہین عدالت کے نوٹس ملنا ایری گیشن نصیرآباد کے مفلوج ہونے کا ثبوت ہے اخلاقی طور پر ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستفی ہوجائیں۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں