محکمہ ریونیو کا عملہ صحیح معنوں میں اپنی ذمہ داری سرانجام دے، ڈپٹی کمشنر نصیر آباب

کوتاہی اور غیر تسلی بخش سروے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ،غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،محمد حسین

جمعہ 12 اگست 2022 23:04

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ضلع نصیرآباد میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر جائزہ لیا جارہا ہے ،جی پی ایس سسٹم کے ذریعے اصل متاثرین کو ہونے والے نقصان کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سروے کا عمل جاری ہے ،محکمہ ریونیو کا عملہ صحیح معنوں میں اپنی زمہ داری سرانجام دیں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر تسلی بخش سروے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، اس عمل میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ایریا وائز سروے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ،سیکنڈ مرحلے کا عمل گھر گھر اور فصلات کے نقصانات کا سروے پچاس فیصد مکمل کرلیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے سروے کے جائزے کے موقع پر آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیکنیکل سپورٹر ڈویژنل ڈائریکٹر آئی ٹی نصیر آباد ڈویژن عبدالرحیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد پلال اختر منگی نذیر احمد رند سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی تحصیل چھتر اور نوتال کے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کے مقانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تحصیل لانڈھی تحصیل بابا کوٹ پلیانی سمیت ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے نقصانات ہوئے لوگوں کے گھر مال مویشیوں سیلاب کے نقصانات سے محفوظ نہ رہے ،کئی علاقوں میں روڈ نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے جسکی وجہ سے سروے کے عمل میں مشکلات درپیش ہیں سروے کا عمل مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں تحصیل بابا کوٹ کے آفیسران اور ملازمین کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ جلد از جلد باقی ماندہ کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں ۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ نے بہتر انداز میں سروے کرنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق جی پی ایس سسٹم کے ذریعے سروے کرنے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے کہاکہ سروے کے عمل میں سستی کا مظاہرہ کرنے والے آفسیران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، مطلوبہ رپورٹ جلد مرتب کرکے پیش کی جائے جو ٹاسک دیا گیا ہے اس کے حصول میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل طریقے سے سروے کیا جائے اور اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے کہ جو رپورٹ پیش کی جائے اس میں کسی قسم کا ابہام نہ ہوں ،سروے کے عمل کو تیز اور ایمانداری کے ساتھ پورا کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ تحصیلوں میں سروے کے عمل کی نگرانی کریں لاپرواہی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں