نصیر آباد، چھتر اور ڈیرہ مراد جمالی میں منتخب ہونے والے عوامی نمائندے مسائل حل کرنے میں ناکام

علاقہ میں انسانی بنیادی سہولیات کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے جارہے، چیئرمین غریب اتحاد پارٹی

پیر 8 جون 2015 18:15

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء ) غریب اتحاد پارٹی کے مرکزی چیرمین کامریڈ قادر بخش پیچوہا نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع نصیر آباد کے علاقہ چھتر اور ڈیرہ مراد جمالی علاقوں میں کئی دہائیوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے علاقہ کے لوکل نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں انسانی بنیادی سہولیات کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہے ہیں تاریخ کو دیکھا جائے اس علاقہ سے منتخب ہونے عوامی نمائندے پہلے ایک غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے عوامی نمائندہ منتخب ہونے کے بعد اس وقت بڑئے بڑے خاندانوں میں ان کا شمار ہوتا ہے چھتر کے علاقہ میں تھر کے علاقہ سے بھی بد تر حالات ہیں پانی کا دارمدار بارشوں پر ہے جب بارشیں ہوتی ہیں تو تالابوں میں پانی ذخیرہ ہو جاتا ہے جہاں سے جانور بھی پانی پیتے ہیں اور انسان بھی تعلیمی ادارئے کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہیں صحت کے ادارئے بند پڑئے ہیں سڑکوں کا حال یہ ہے کہ مریض کو کسی شہر تک پہنچاتے پہنچاتے دم توڑ دیتاہے کئی سالوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے اربوں روپے ترقیاتی مد میں رقم ظاہر کر تے ہیں لیکن زمین پر کوئی بھی عملی کام نہیں ہوتا ہے صرف کاغذؤں میں کام مکمل کیا جاتا ہے انھوں نے وفاقی اور صوبائی نیب سے اپیل کیا ہے کہ چھتر علاقہ میں منتخب ہونے والے عوامی لیڈروں کی اثاثوں کی تحقیقات کر ے کہ انھوں نے ا ربوں روپے کی پراپرٹی اور بنک بیلنس کہا ں سے جمع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں