اری یگیشن نصیرآباد کے دفتر پرحملہ اور توڑ پھوڑ کرنیوالے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف سینکڑوں ملازمین کادھرنا

جمعہ 19 جون 2015 19:56

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء )ایری یگیشن نصیرآباد کے دفتر پر کسانوں زمینداروں کی جانب سے حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف صوبائی صدر علی بخش جمالی اور ایپکا ایریگیشن یونٹ کے صدر بابو سمیع اﷲ مری کی قیادت میں سینکڑوں ملازمین نے نصیرآباد پولیس کے خلاف آوزار چھوڑ ہڑتال کرکے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جس سے کینالوں میں وقتی طور پر پانی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی مختلف سیاسی سماجی تنظمیوں کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی نصیب اﷲ کھوسہ نے صوبائی صدر علی بخش جمالی اور ایپکا ایریگیشن یونٹ کے صدر بابو سمیع اﷲ مری زونل صدر عبدالحکیم جتک اورمظاہرین سے مذاکرات کیئے اس موقع پر ایکس ای این پٹ فیڈرکینال ریاض بلوچ پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر مہراﷲ موسیانی جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن صدر میر مٹھا خان رند عبدالستار سومروبھی موجود تھے انہوں نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ 24جون تک ایری یگیشن نصیرآباد کے دفتر پر کسانوں زمینداروں کی جانب سے حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گاجس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج واپس لے لیا گیا اس موقع پر ایریگیشن ایمپلائز یونین کے صوبائی صدر علی بخش جمالی اور ایپکا ایریگیشن یونٹ کے صدر بابو سمیع اﷲ مری زونل صدر عبدالحکیم جتک بابو نثاراحمد چھلگری بابو اﷲ ڈنہ تنیو بابو عبدالستار سید برکت شاہ مٹھل خان بھنگر لونگ خان چانڈیو خمیسہ خان رند شاہنواز شر بختیار خان جتوئی نے کہاکہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس ایری گیشن کے دفتر پر حملہ کرنے والے کسانوں زمینداروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ایریگیشن کے ملازمین غیر محفوظ ہوچکے ہیں جن کو مارنے اور اغواء کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین نے مجبورا دفاتر کی تالہ بندی کرکے آوزار چھوڑ ہڑتال کی گئی ہے کیونکہ ملازمین کو تحفظ دینا پولیس کی اولین ذمہ داروں میں شامل ہے اور کہاکہ چوبیس جون تک پولیس کی یقین دہانی پر ہرتال موخر کی گئی ہے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف چوبیس جون کے بعد پٹ فیڈر کینال ودیگر شاخوں سے کسانوں زمینداروں کو زرعی پانی کی سپلائی بند کرتے ہوئے دفتر کی تالہ بند آوزار چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری نصیرآباد پولیس پر عائد ہوگی ۔

۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں