نصیر آباد ،جعفر آباد میں بھتہ خور حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ،میر مشرف علی خان کھوسہ

ہفتہ 20 جون 2015 17:45

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر مشرف علی خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع نصیر آباد اور ضلع جعفر آباد میں بھتہ خور حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن ادارئے چنے اور ریڑی کھانے میں مصروف ہیں حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں محکمہ ائیریکشن ڈیلویلپمنٹ فنڈز ہو ں یا محکمہ صحت کے فنڈ یا تعلیم یا مواصلاتی دیگر ہر تعمیراتی اور ترقیاتی فنڈز کی دس فیصد پرچی بھتہ خور کو دیا جاتا ہے اب پرچی بھتہ خوروں نے ضلع نصیر آباد اور ضلع جعفر آباد کے زمینداروں کو فی ایکڑ پر چودہ سو روپے لینے کے دھمکی خیز پرچی علاقہ میں پہنچا دیئے ہیں مختلف علاقہ میں رات کے وقت وصولی کے لیئے فائرنگ اور گھروں کاروباری مراکز پر فائرنگ کرنے کے بعد جلانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ٹرانسپورٹ جانے والی روٹ سے بھی لاکھوں روپے سالانہ کی بھتہ کا ڈیمانڈ بھی کر چکے ہیں غرض ہر جگہ پر اپنے رٹ اور اسٹیٹ بنانے کی پالیسی پر بھتہ خور تیزی سے پھیل چکے ہیں لیکن انتظامیہ کو جو تک بھی نہیں ریگ رہی ہے پولیس کو وردی کے بجائے خواتین کی کپڑئے پہننے چاہیے اور ہاتھوں میں ہتھیار اٹھانے کے بجائے چوڑیاں اچھے لگیں گئے ریاست کو بھی چاہیے اپنے ٹیکس اور ڈل عشر آبیانے لینے نہیں لے کیونکہ جب اسٹیٹ پر رٹ قائم نہیں کر سکتے تو خدارہ عوام سے بھی کوئی توقع نہیں رکھو وقت کی ضرورت کہ پاک آرمی کی ونگ چھتر نصیر آباد اور ضلع نصیر آباد حیردین میں ہنگامی صورتوں میں بنائی جائیں تاکہ بیرون ملک کی ایڈ پر چلنے والے عناصر کی جڑ کو اکھاڑ کر پھینکیں بلوچستان کی بھاگ دوڑ صرف چھ ماہ تک میرے حوالے کیا جائے سب کچھ ٹھیک کردوگا کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے مانا نہیں کرتے انھوں نے آخر میں کہا پیر پگاڑا سائیں قیادت میں مسلم لیگ فنگشنل ملک بھر میں فعال ہو چکی ہے آنے والا دور مسلم لیگ فنکشنل پارٹی کاہے ملک اور عوام کی مفادات میں وہ قدامات ملک بھر میں فوری نافذالعمل کرے گا جس سے ملک کی دفاعی قوت مضبوط ہوگا اور ملک کا عوام خوشحال ہو گا ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں