ضلع نصیرآباد میں بھتہ خوروں کی گاؤں میں فائرنگ ،دھمکی آمیز خط چھوڑ کرچلے گئے ،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

منگل 28 جولائی 2015 18:42

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں بھتہ خوروں نے گاؤں پر فائرنگ کرنے کے بعددو ہینڈ گرینڈ بم پھینکے دھمکی آمیز خط چھوڑ کر چلے گئے گاؤں کو خالی کروپولیس نے ہینڈگرینڈ اپنے تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں رات کے وقت گوٹھ نبی خان کھوسہ میں بھتہ خوروں نے رات کے وقت گاؤں پر کئی گھنٹے تک فائرنگ کرنے کے بعد ہینڈ گرینڈ بم گھروں میں پھینکیں لیکن پھٹ نا سکے کمانڈز کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط بھی چھوڑ کر چلے گئے علاقہ کو کاشتکار چھوڑ کر چلے جاؤں نہیں تو اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہو گئے پولیس تھانہ میرحسن کے ایس ایچ او محمد یونس مگسی کو اطلاع ملنے پر انھوں نے بم ڈسپوزل کو بلا کر نارہ بنا کر ہینڈ گرینڈ اپنے تحویل میں لیکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او محمد یونس کے مطابق پولیس علاقہ کو سرچ کر رہا ہے کہ علاقہ میں بھتہ خوروں کو علاقائی افراد تعاون کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز واقعات رونما ہو رہے ہیں پولیس جلد ان افراد تک پہنچ جائے قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے گا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں