چھتر، ایس ایچ او خالدحسین بگٹی کا پولیس تھانہ میرحسن سے تبادلہ ،معطلی خوش آئند بات ہے ،میر اسراراحمد کھوسہ

ہفتہ 1 اگست 2015 16:24

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء ) معروف سماجی سیاسی رہنما میر اسراراحمد کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ او خالدحسین بگٹی کا پولیس تھانہ میرحسن سے تبادلہ اور معطلی خوش آئند بات ہے لیکن بھر بھی محکمہ نے کم سزادیا پولیس محکمہ میں ایسے آفیسر کالی بھڑوں کی ماند ہوتے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ کا نام بدنام ہوتا ہے پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد نے زور پکڑا تھاجب سے پولیس تھانہ میرحسن میں خالدحسین بگٹی کو تعینات کیا گیا تھا کیونکہ ان کی ملی بھگت سے بھتہ خوروں نے علاقہ میں کاروائیاں کر رہے تھے محکمہ کو چاہیے کہ انکوائری تشکیل دے باقاعدہ طور پر ڈسمس کر کے محکمہ سے فارغ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس آفیسر پاکستان اور محکمہ پولیس سے غداری کرنے کا جرت نہ کرے انھوں نے پولیس تھانہ میرحسن میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد یونس مگسی سے امید کیا کہ وہ علاقہ میں بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گھیراؤ تنگ کریں گے علاقہ میں امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں گئے انھوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کیا کہ پولیس تھانہ میرحسن کی حدود میں مذید چیک پوسٹوں کی منظوری دیں پولیس تھانہ میرحسن جدید اسلحہ اور بکتر گاڑیوں کے ساتھ موٹر سائیکل دیگر سہولیات فراہم کریں تاکہ پولیس کو امن قائم کرنے میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں