نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدودمیں بھتہ خوروں کی فائرنگ ،دھمکی آمیز خط پولیس تھانہ تک محدو،دلوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری

اتوار 16 اگست 2015 15:51

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء ) ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدودمیں بھتہ خوروں کی فائرنگ دھمکی آمیز خط پولیس تھانہ تک محدودلوگوں کا نقل مکانی کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد پولیس تھانہ میرحسن کی حدود گوٹھ نبی خان کھوسہ میں رات کے مسلح بھتہ خوروں نے کئی گھنٹے تک فائرنگ کرنے کرکے دھمکی آمیز خط چھوڑ کر چلے گئے علاقہ چھوڑ کر چلے جاوں ورنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہو گے سورج غروب ہوتے ہی علاقہ کے مکین گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں پولیس کے بے بسی کا عالم یہ ہے اپنے تھانہ میں چھپ کر ساری رات گزارتے ہیں بھتہ خور درجنوں کی صورت میں موٹر سائیکلوں پر مسلح ہو کر علاقہ کے گلی کوچوں میں بلند آواز سے اعلان کرتے ہیں کوئی ہے ہمارے ساتھ مقابلہ کرے علاقہ میں پچاس فیصد سے زائد مکین نقل مکانی کر چکے وہ لوگ رہائش پذیر جن کا ملازمت سے وابستگی ہے اب ان لوگوں کو بھی سٹلائیٹ فون سے رابطہ کر دھمکی دیا جا رہا ہے علاقہ میں ملازمت کرنا چھوڑ دو اور کہی دوسری جگہ پر چلے جاؤں نہیں تو راکٹ لانچر سے گھروں کو اڑا دیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں