ڈیرہ اﷲ یار ،پولیس نے ڈی آئی جی نصیرآباد کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں

12 روز گزرنے کے باوجود سینئر صحافی کے دفتر میں ہونیوالیچوری کے ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے

جمعہ 28 اگست 2015 21:59

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) ڈیرہ اﷲ یار پولیس نے ڈی آئی جی نصیرآباد کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں سنیئر صحافی مصری خان بگٹی کے دفتر میں ہونے والی چوری کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا لیکن بارہ روز گزرنے کے باوجود سنیئر صحافی مصری خان بگٹی کے دفتر میں ہونے والی چوری کی برآمدگی ہوئی ر نہ ہی ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں ۔

صحافیوں نے آئی جی بلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیرداخلہ بلوچستان سمیت دیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

جعفرآبادکے سینئرصحافی مصری بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفرآبادپولیس صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے جعفرآبادسے تعلق رکھنے والے 2صحافی قتل کیئے گئے ہیں مگرآج تک اُن کے قاتل بھی گرفتارنہیں کیئے گئے ہیں دوسری جانب ڈیرہ اﷲ یارکے مین بازارمیں واقع دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے میرے آفس کاتالاتوڑکر2عددقیمتی کیمرے چوری کرکے لے گئے ہیں 12روزگزرگئے ہیں مگرڈیرہ اﷲ یارپولیس نے نہ توچوری شدہ کیمرے برآمدکیئے اور نہ ہی چورگرفتارکیئے ہیں پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ایسالگتاہے کہ چوروں کوکسی بااثرافرادکی سپورٹ حاصل ہے اِس لیئے پولیس مجبورہے صحافی مصری بگٹی نے کہاکہ مجھے سزاعوامی مسائل اُجاگرکرنے پردیاجارہاہے کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے اب میں عوامی مسائل کے کوریج سے محروم ہوگیاہوں ڈی آئی جی نصیرآباد ملک میر سلیم لہڑی کی جانب سے چوری واردات کی باربارنوٹس لینے کے باوجودبھی ڈیرہ اﷲ یارپولیس کی خاموشی سمجھ سے بالاترہے صحافی مصری بگٹی نے کہاکہ آئی جی بلوچستان،وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیرداخلہ بلوچستان سمیت دیگراعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میرے آفیس میں چوری واردات کے واقعہ کا نوٹس لیکرڈیرہ اﷲ یارپولیس کوھدایت جاری کی جائے تاکہ میرے آفس سے چوری شدہ کیمرے برآمدکیئے جائیں بصورت میں ڈیرہ اﷲ یار پولیس کے رویہ کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے بیٹھ جاؤنگی۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں