قائد ین پر مکمل اعتماد ہے ، جب بھی حکم ملا کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، عبدالقیوم رند ،عنایت اﷲ کاکڑ

جمعیت علماء اسلام اور جمعیت نظریاتی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے تو جے یو آئی مزید مضبوط ومستحکم ہوگی ،بیان

جمعہ 11 ستمبر 2015 19:19

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) جمعیت طلباء اسلام صوبائی معاون کنویئنر عبدالقیوم رند ،عنایت اﷲ کاکڑ ، نعمت اﷲ جمالدینی نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اور جمعیت نظریاتی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے تو جے یو آئی مزید مضبوط ومستحکم ہوگی جمعیت طلباء اسلام کے کارکن فرسودہ نظام تعلیم سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں درس گاہ کو مقتل گاہ نہیں بنے دیں گے اور اس کا تقدس سب سے مقدم ہے اور اس پر انچ نہیں آنے دیں گے مزید انہوں نے کہاکہ حکومت آخر کن قوتوں کو خوش کر رہی دیگر ہے دینی مدارس کا ہراساں کرنے طریقہ غلط اور قابل مزمت ہے حکومت صرف دینی اداروں کا ڈیٹا ہی کیو ں جمع کر رہی ہے این جی اوز اوردیگر تعلیمی اداروں کا ڈیٹا کیوں اکھٹا نہیں کیا جاتا ہے بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت مدارس کا کردار ختم کرنے کی ناکام کوشیش کی جارہی ہے لیکن یہ قائم رہیں گے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانافیض محمد اور ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے سیاسی کارناموں اور جماعت کو منظم کرنے کے حوالے سے کردار قابل تحسین ہے اور ہمیں اپنے قائد ین مکمل اعتماد ہے جب بھی ہمیں اپنے قائدین کی طریف سے کوئی بھی حکم ملے گا جانوں کو نظرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے مزید کہاکہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے جے یو آئی اس مقصد کیلئے پارلیمانی نظام سے پر امن جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہے اور کہاکہ ہم جمہوری عمل کے تسلسل کے حامی ہیں اس کیلئے کل بھی پارلیمنٹ کے ساتھ آج بھی ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں