ترقی کے دعوے داروں نے ترقی کے دعوے کیئے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں عوام پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، آنے والے دور میں ملک گیر پارٹی کا اعلان کیا جائے گا

سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 17 ستمبر 2015 17:50

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء ) سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ ملک میں ترقی کے دعوے داروں نے ترقی کے دعوے کیئے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں عوام پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سیاسی پارٹیوں نے سبز باغ دکھا کرعوام کو خوش کیا ہے ،لیکن عوام حقیقت جان چکی ہے پاکستان میں آنے والے دور میں ملک گیر پارٹی کا اعلان کیا جائے گا جس میں محب وطن کہنہ مشق سیاسی لیڈران کثر التعداد میں شامل ہیں آنے والے دور میں وفاقی اور صوبوں میں بھی وہی پارٹی حکومتیں بنائے گی ،ملک اور عوام کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کواچ پاور کھوسہ سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ کھوسہ قوم پاکستان بھر میں لاکھوں کی تعداد میں آباد ہے محب وطن امن پسند قوم ہے اس موقع پر میر نثار خان کھوسہ میر امجد خان کھوسہ حاجی اﷲ بچایا کھوسہ میر زیادخان میر نظام الدین کھوسہ دیگر بھی موجود تھے کھوسہ قوم کے نوجوان پاکستان کی دفاع کے لئے رضا کارانہ طور پر اپنے خدمات دینے کے تیار ہیں ہمیں اپنے ملک پاکستان سے پیار ہے ہمارا پہچان پاکستان ہے بلوچستان میں میرے آنے کا مقصد کھوسہ قوم کے ساتھ زیادتیوں کے حوالے سے ہے جس کے لیئے پالیسی بنا رکر جائیں گئے جس پر عملی اقدامات بھی فوری کیا جائے گا کھوسہ قوم کے چند افراد کواجازت نہیں دیا جائے گابلوچستان میں لاکھوں رہنے والے کھوسہ قوم کے تقدیر کے فیصلے کریں انکو کھوسہ برادری کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے قوم سے وفاداری کریں نہ ہونے کی صورت میں کھوسہ قوم کے غدار اور پاکستان کے غدار سمجھے جائیں گئے چند لفگوں لیئے میر ا پیغام ہے وہ اپنے اوقات میں رہیں جنھوں نے کھوسہ قوم سے بھتوں کی صورت میں چوریوں کی صورت میں اغواء جیسے واقعات کی صورت میں تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اینٹ کا جواب پتھر کی صورت میں پائیں گئے زیادتیوں کے پائی پائی کا حساب کتاب اجزاء سزاکا وقت آچکا ہے پسنے کا وقت گزر چکا ہے اب پسائی کا وقت شروع ہو چکا ہے کھوسہ قوم بھائی چارے اور اپنے ساتھ رہنے والے دیگر قوموں سے قبائلی اصولوں کے پابند ہیں ہمارے خاموشی کو بزدلی نہیں سمجھا جائے کھوسہ قوم ہتھیار اٹھانا بھی جانتا ہے اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے جنگ کرنا بھی جانتا ہے جس کا گزر جانے والا تاریخ گواہی دے گا بلوچستان میں امن امان قائم کرنے لیئے اپنے صلاحتیں استعمال کریں گئے بلوچستان کی کونے کونے تک سبز حلالی پرچم لہرائیں گئے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نصیر آباد جعفر آباد میں سیاست کے حوالے آنے والے دور میں کھوسہ قوم میں بڑی تبدیلی لائیں گے کیونکہ ووٹ کھوسہ کے فرد کا مفادات چند گھرانے اٹھائیں سراسر قوم سے زیادتی کا مترادف ہے چال بازیوں منافقت سے کھوسہ قوم کو بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے اب کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونے دیں گئے سیاست سے لیکر قبائلی مسائل پر کڑی نظر رکھیں گے کیونکہ آل گرینڈ کھوسہ جرگہ میں میں نے اپنے قوم کھوسہ کے خیالات پڑھ چکا ہوں وہ وہ سیاست کے میدان میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ قبائلی مسائل کے لحاظ سے بھی تبدیلی چاہتے ہیں گائیڈ لائن کھوسہ قوم کے سرداری گھرانہ سے ہوگا لیکن عوامی نمائندئے منتخب اپنے اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گئے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں