مسلم لیگ(ن) کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے ‘ صادق عمرانی

پیر 28 ستمبر 2015 16:56

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک میں انارکی پھیلی ہوئی ہے ملک میں بجلی گیس بحران نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں عام انتخاباب میں عوام کو پیپلز پارٹی کے خلاف بھڑکانے والوں نے بھی عوام کو دھوکہ دیا ہے لیکن ملک سے بجلی کے بحران کو ختم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کی باریاں تبدیل کرنے سے بلوچستان کی عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے اعتماد کی افزاء بحال کرنے ضرورت ہے پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس کو کمزور کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ہے ان خیالات ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نصیرآباد سے منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے حمامیوں کے خلاف کارائیوں پر اتر آئے ہیں جو کہ قابل مذمت اقدام ہے اور کہاکہ بلوچستان کا سیاسی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور کہاکہ ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے ضروری ہے کہ اعتماد کی افزاء کو بحال کیا جائے تو مذاکرات کامیاب ہونگے وزرات اعلیٰ کی تبدیلی سے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے اور کہاکہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جس میں تمام طبقوں کی نمائندگی ہے اور کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف رچائی جانے والی سازشیں کسی صورت بھی عوام کامیاب بنانے نہیں دیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں