پیپلز پارٹی مظلوم و غریب عوام کی پارٹی ہے ہماری سیاست ،جدوجہد وطن کی سلامتی استحکام ،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہے ، میر محمد صادق عمرانی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 20:01

تمبو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مظلوم اور غریب عوام کی پارٹی ہے ہماری سیاست اور جدوجہد وطن عزیز کی سلامتی استحکام جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کا حصول ہے اقتدار میں یا اپوزیشن میں عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے عوام سے قائم رشتہ گہرا اور مضبوط ہے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے عوامی استحصال کی کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے تمبو ڈیرہ مرادجمالی و دیگر علاقوں کے دورہ کے موقع پر قبائلی معتبرین مائدین کے وفود سے بات چیت کرت ہوئے میر محمدصادق عمرانی نے کہا ہم نسل پرستی قوم پرستی اور پیٹ پرستی کی سیاست کے قائل نہیں ہم عوام کی بلا رنگ و نسل اور تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر خدمت پر یقین رکھتے ہیں اقتدار ہمارے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتا اصل خدمت غریب اور مظلوم عوام کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دور اقتدار میں سینکڑوں افراد کو نوکریا ں دی نصیرآباد کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کر واکر عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئی اوچ پاور پلانٹ سے ڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کے فراہمی کے منصوبے شروع کروائے گئے ڈیرہ مرادجمالی کی عوام کو مالکانہ حقوق دلانے کیلئے اسمبلی سے الاٹمنٹ کی قرارداد منظور کر واکر الاٹمنٹ کا حق دلایا عوامی کی بلا امتیاز خدمت کی اور عوام کے مفادات و علاقائی ترقی کیلئے دیگر ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن ہے آنے والے عام انتخابات میں چور دروازے سے آنے والے لوگوں کو شکست کا سامنا کر نا پڑیگا۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں